مغربی بنگال کے ضلع بردوان کے گلسی تھانہ علاقے سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی اور اداکارہ لولی مترا کو دھمکی آمیز فون کرنے والے بی جے پی کے رہنما کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور جنوب سے ترنمول کانگریس کی نومنتخبہ رکن اسمبلی اور اداکارہ لولی مترا کو فون پر مسلسل جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی تھی۔
رکن اسمبلی لولی مترا نے سونار پور تھانے میں جان سے مارنے کی دھمکی اور فحش پیغام بھیجنے والے کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔
سونار پور تھانے کی پولیس نے سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، ابتدائی تفتیش کے دوران پتا چلا کہ دھمکی آمیز فون کال کرنے والا بردوان ضلع کا رہائشی ہے۔
دھمکی آمیز فون کرنے والا بی جے پی رہنما گرفتار
بردوان کے گلسی تھانہ علاقے سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی اور اداکارہ لولی مترا کو دھمکی آمیز فون کرنے کے معاملے میں پولیس نے ایک بی جے پی کے رہنما کو گرفتار کرلیا ہے۔
دھمکی آمیز فون کرنے والا بی جے پی رہنما گرفتار
سونارپور تھانے کی پولیس نے بردوان ضلع پولیس سے اس معاملے میں رابطہ کیا اس کے بعد بردوان ضلع کے گلسی تھانے کی پولیس نے دھمکی آمیز فون کال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار شخص سے پوچھ گچھ میں پتا چلا کہ دھمکی آمیز فون کال کرنے والے شخص کا نام سومین گھوشال ہے اور وہ بی جے پی کا رہنما ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار شخص کو بردوان سے جنوبی 24 پرگنہ لایا جائے گا اور اس سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی.