مغربی بنگال بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے رام مندر پر متنازع بیان دیتے ہوئے کہاکہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت نے جس طرح سے آرٹیکل 370ہٹایا ٹھیک اسی طرح رام مند بھی بنائے گی ۔
مغر بی بنگال بی جے پی کے صدر اوررکن پارلیمان دلیپ گھوش اپنے متنازع بیان کی وجہ سے اکثر وبیشتر سرخیوں میں رہتے ہیں۔
رکن پارلیمان دلیپ گھوش بے دہلی سے واپسی کے بعد کولکاتا ایئر پورٹ پر میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورا ملک نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی کی حکومت کے جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے پر خوش ہے ۔
'آرٹیکل 370 کی طرح رام مندر کامسئلہ بھی حل کرلیں گے' انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال کے عوام بھی مرکزی حکومت کے فیصلے سے خوش ہیں۔ اس کی سب سے بڑی مثال ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنر جی ہیں۔ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کو جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔
دلیپ گھوش کاکہنا ہے کہ ممتابنرجی کو اس بل پر کوئی اعتراض نہیں ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ریاست بنگال بھی جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کی حمایت کررہی ہے۔
مدنی پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہاکہ مرکزی حکومت کی پالیسی واضح ہے ۔اس پر کسی کو شبہ نہیں ہونا چا ہیے۔ حکومت نے جس طرح سے جموں کمشیر سے آرٹیکل 370 ہٹا یاہے ٹھیک اسی طرح اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار کر ے گی۔
انہوں نے کہ رام مندر کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ بس صحیح وقت کا انتظار ہے۔ صحیح وقت جموں کمشیر سے آرٹیکل 370 ہٹایا گیا ٹھیک اسی رام مندر کی تعمیر کے لیے ہمیں صحیح وقت کا انتظار ہے۔
ریاستی بی جے پی کے صدر کے مطابق اپوزیشن پارٹیوں میں بی جے پی حکومت کی پالیسی کی مخالفت کرنے کی طاقت و صلاحیت نہیں رہی۔