دیناج پور:مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور ضلع کے کالیا گنج میونسپلٹی کے سامنے بی جے پی کے کاؤنسلر گورنگا داس جھال موڑی کی دکان لگا کر بیٹھ گئے۔کل جمعہ کے دن بی جے پی کے دیگر کاؤنسلرز بھی جھال موڑی فروخت کرنے کی مہم میں شامل ہوں گے۔BJP Councillor Sale Jhalmuri Ghugni near Kalliagunj Municipality In North Dinajpur
بی جے پی کے کاؤنسلر گورنگا داس جھال موڑی کی دکان لگا کر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ جھال موڑی کے دھندے سے آمدنی میں اضافہ ہوگا اور اس سے بے روزگاری دور ہو سکتی ہے۔
بی جے پی کے کاؤنسلر گورنگا داس نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ درگاپوجا قریب ہے۔لوگوں کو اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے جھال موڑی،آلو چاپ،بیگنی اور سنگھاڑے کی دکان لگانی چاہیے۔ وزیراعلیٰ کی باتوں سے متاثر ہوکر میونسپلٹی کے سامنے جھال موڑی بیچنے لگا۔یہاں بھیڑ بھاڑ زیادہ ہوتی ہے۔آمدنی اچھی ہو سکتی ہے۔ ایمانداری سے ایک روپیہ کمانے کی کوشش کر رہا ہوں۔بدعنوانی کے راستے پر چل کر روزانہ کروڑوں روپے کما سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کر سکتا۔