اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کی ترنمول کانگریس کے خلاف شکایت

بیربھوم میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ترنمول کانگریس کے امیدوار کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔

بی جے پی کی ترنمول کانگریس کے خلاف شکایت
بی جے پی کی ترنمول کانگریس کے خلاف شکایت

By

Published : Mar 25, 2021, 7:17 AM IST

ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم کے کاکنسا اسمبلی حلقے میں بی جے پی نے ترنمول کانگریس کے امیدوار پر ووٹرز کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف انتخابی کمیشن سے شکایت کی۔

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ تاہم پہلے مرحلے کے انتخابات میں محض تین دن باقی رہ گئے ہیں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔

ہر پارٹی اپنی اپنی حکومت بنانے کا دعویٰ کر رہی ہے اور ووٹرز کو اپنی اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

بیربھوم کے کاکنسا اسمبلی حلقے میں بی جے پی نے ترنمول کانگریس کے امیدوار پر ووٹرز کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف انتخابی کمیشن سے شکایت کی۔

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے امیدوار نیپال گورائی پر جلسے کے دوران عام لوگوں کو راغب کرنے کے لیے کھانا کھلانے کا الزام ہے۔

اطلاع کے مطابق کاکنسا اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کے امیدوار نیپال گورائی نے عوامی جلسے کو خطاب کرنے کے بعد وہاں موجود سینکڑوں لوگوں کو دوپہر کا کھانا کھلایا۔

انتخابی جلسے کے بعد عام لوگوں کو کھانے کِھلانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

بیربھوم میں بی جے پی کے صدر نے کہا کہ ترنمول کانگریس عوام میں اپنی اہمیت کھوچکی ہے، تاہم ان کے لیے اقتدار میں واپس آنا ناممکن ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے امیدوار نے انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور انتخابی کمیشن سے پورے معاملے کی شکایت کی، اور ترنمول کانگریس کے امیدوار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ترنمول کانگریس کے امیدوار نیپال گورائی کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کو دوپہر کا کھانا کھلانا اور انتخابی جلسے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی جنگ ہار چکی ہے اور اسی وجہ سے الٹی سدھی حرکت کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details