اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے چیلنج پر ترنمول کانگریس کا جواب - کیلاش وجے ورگیہ

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل زبانی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے رہنما ایک دوسرے کے خلاف زہر اگلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔وہیں بی جے پی نے ممتا بنرجی کو صرف نندیگرام حلقے سے انتخاب لڑنے کا چیلنج کیا، جس پر ٹی ایم سی نے بی جے پی سے وزیر اعلی کے امیدوار کا نام بتانے کو کہا۔

bjp challenges mamata banerjee to fight only nandigram tmc retaliates
بی جے پی کے چیلنج پر ترنمول کانگریس کا جواب

By

Published : Feb 21, 2021, 5:09 AM IST

بی جے پی نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو چیلنج کیا کہ اگر انہیں اپنی جیت پر اعتماد ہے تو وہ صرف نندیگرام سے ہی انتخاب لڑنے کا اعلان کریں۔ اس پر ترنمول کانگریس نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سب سے پہلے وزیر اعلی کے عہدے کے لیے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کریں۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کیا بنرجی صرف نندیگرام سے ہی انتخاب لڑیں گی۔

اس کے جواب میں ترنمول کانگریس نے کہا کہ بی جے پی نندیگرام سے اپنے امیدوار اور وزیر اعلی کے امیدوار کے ناموں کا اعلان کرنے سے کیوں ڈر رہی ہے۔

بی جے پی نے ابھی نندیگرام سیٹ کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے اور وزیر اعلی کے امیدوار کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعلی کا انتخاب کریں گے۔

بنرجی نے جنوری میں ایک ریلی میں اعلان کیا تھا کہ وہ نندیگرام سے انتخاب لڑیں گی۔

وجے ورگیہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ممتا بنرجی نے نندیگرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے ، لیکن انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ صرف اس نشست سے ہی انتخاب لڑیں گی۔ اگر انہیں اپنی جیت پر اعتماد ہے تو انہیں یہ بھی اعلان کرنا چاہیے بصورت دیگر یہ سمجھا جائے گا کہ آپ نندیگرام پر اعتماد نہیں کرتیں۔

اسی دوران ترنمول کانگریس نے جوابی حملہ کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نندیگرام سے اپنے امیدوار اور وزیر اعلی کے امیدوار کے نام کا اعلان کرنے سے کیوں ڈر رہی ہے۔

اس نے کہا بی جے پی کو پہلے اعلان کرنا چاہیے کہ وہ نندی گرام میں ممتا بنرجی کے خلاف کسے میدان میں اتارے گی۔ ہم ایک بڑی جیت حاصل کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اپریل، مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details