مغربی بنگال میں جہاں بی جے پی کو چاروں سیٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بی جے پی کو ان دونوں سیٹوں پر بھی شکست ہوئی ہے جہاں سے بی جے پی نے اسمبلی انتخابات میں جیت درج کی تھی لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ بی جے پی تین اسمبلی حلقوں میں اپنی ضمانت بھی بچا نہیں پائی ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق بی جے پی کے امیدوار دن ہاٹا، گوسابہ اور کھردہ میں ضمانت حاصل بچانے میں ناکام رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کے قانون کے مطابق نوٹا میں ڈالے گئے ووٹوں کو کل ووٹوں سے خارج کر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ضمانت بچانے کے لئے امیدوار کو کل ووٹوں کا چھٹا حصہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔بی جے پی ان تین حلقوں میں یہ شرط پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔
دن ہاٹا میں ترنمول کے امیدوار ادین گوہا کو189,575 ووٹ ملے۔ بی جے پی اور فارورڈ بلاک کے امیدواروں کو بالترتیب 25، 46 اور 6290 ووٹ ملے۔ ترنمول کی جیت کا مارجن۱1,6469 ووٹ ہے۔