مغربی بنگال کی ممتا حکومت میں مملکتی وزیر (آزادانہ چارج)صدیق اللہ چودھری نے جمعرات کو الزام لگایا ہے کہ آرایس ایس اور بی جے پی مل کر مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کو گرانے کی سازش کر رہے ہیں۔
مسٹر چودھری نےمودی حکومت پر ملک میں مذہب کے نام پر لوگوں کے ذہن میں منافرت کا زہر گھولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی ڈٹ کر فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کرر ہی ہیں ۔