اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بھوشن شنکھ گھوش کی کورونا سے موت

گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ معروف ادیب و شاعر اور پدم بھوشن سے نوازے جا چکے بھوشن شنکھ گھوش کا کولکاتہ میں 89 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

بھوشن شنکھ گھوش کی کورونا سے موت
بھوشن شنکھ گھوش کی کورونا سے موت

By

Published : Apr 21, 2021, 1:41 PM IST

وہ کورونا وائرس سے متاثر تھے اور کولکاتہ کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مغربی بنگال میں ادبی دنیا میں منفرد شناخت رکھنے والے شاعر و ادیت بھوشن شنکھ گھوش کووڈ-19 سے متاثر ہو کر انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 89 برس تھی۔ ان کے انتقال سے ادبی دنیا میں رنج و غم کا ماحول ہے۔

انہیں نرسنگھ داس ایوارڈ، گیان پیٹھ ایوارڈ ساہتیہ اکادمی ایوارڈ، سرسوتی ایوارڈ، پدم بھوشن سمیت کئی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

5فروری 1932 کو غیر منقسم بنگال کے چاند پور میں ان کی پیدائش ہوئی تھی۔ وہ اسی مہینہ کووڈ-19 سے متاثر ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details