اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Modi Visit Bengal Tomorrow وزیراعظم مغربی بنگال میں 7800 کروڑ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم نریندرمودی 30 دسمبر 2022 کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے ۔ صبح تقریباً سوا گیارہ بجے وہ ہاوڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے جہاں وہ ہاوڑہ سے نیو جلپائی گڑی تک کی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گےPM Modi Visit Bengal Tomorrow

وزیراعظم مغربی بنگال میں 7800 کروڑ سے زیادہ لاگت والے قومی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم مغربی بنگال میں 7800 کروڑ سے زیادہ لاگت والے قومی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

By

Published : Dec 29, 2022, 7:02 PM IST

نئی دہلی:مغربی بنگال کے دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کولکاتا میٹرو کی پرپل لائن کا جوکا سے تراتالا تک راستے کا افتتاح کریں گے ۔ وہ مختلف ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔Beside Bande Bharat Express Inaugration Prime MInister Modi To Give West Bengal Project Worth Eight Thousand Crore

وزیراعظم مغربی بنگال میں 7800 کروڑ سے زیادہ لاگت والے قومی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

دوپہر 12 بجے وزیراعظم آئی این ایس نیتا جی سبھاش پہنچ کر ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی –پانی اور صفائی ستھرائی کے قومی ادارے (ڈی ایس پی ایم –نواس ) کاافتتاح کریں گے۔ وہ صاف ستھری گنگا کے قومی مشن کے تحت مغربی بنگال کے لئےگندے پانی کی نکاسی سےمتعلق بنیادی ڈھانچے کے کثی رخی پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ دوپہر تقریباً 12.25 پر وزیراعظم قومی گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

ملک میں معاون وفاقیت کو فروغ دینے کے ایک اور قدم کے طو رپر وزیراعظم کولکتہ میں 30 دسمبر 2022 کو قومی گنگا کونسل این جی سی کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ میں جل شکتی کے مرکزی وزیر اور دیگر مرکزی وزرا شرکت کریں گے جو کونسل کے ارکان اور اتراکھنڈ ،اترپردیش، بہار ،جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے وزرائے اعلی ہیں۔ قومی گنگا کونسل کو دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں میں آلودگی کی روک تھام اور اس کو تازہ کرنے کی مجموعی ذمہ داری اور نگرانی سونپی گئی ہے۔

وزیراعظم ، گندے پانی کے بنیادی ڈھانچے کے 7 پروجیکٹو ں(گندے پانی کو صاف کرنے کے 20 پلانٹس اور 612 کلو میٹر طویل نیٹ ورک) کا افتتاح کریں گے جو 990 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے صاف ستھری گنگا کے قومی مشن (این ایم سی جی) کے تحت تیار کئےجائیں گے۔ ا ن پروجیکٹوں سے نبادوہپ، کچراپرا، ہلیشر، بدگے بدگے ، بارکپور، چندن نگر،بنس بیرہا، اترپارہ کوتونگ، بیدیہ باتی، بھدریشور، نیہاتی، گرویلیا، تیتاگڑھ، اور پانی ہاٹی کےبلدیاتی علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ان پروجیکٹوں سے مغربی بنگال میں گندے پانی کو صاف کرنے کی 200ایم ایل ڈی سےزیادہ صلاحیت بڑھ جائے گی۔

وزیراعظم گندے پانی کو صاف کرنے کے بنیادی ڈھانچے سےمتعلق 5 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے(گندے پانی کو صاف کرنے کے 8 پلانٹس اور 80 کلو میٹر نیٹ ورک ) یہ پروجیکٹ 1585 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے صاف ستھری گنگا کے قومی مشن این ایم سی جی کے تحت تیار کئے جائیں گے۔ ان پروجیکٹوں سے مغربی بنگال میں گندے پانی کو صاف کرنے کی 190 ایم ایل ڈی سےزیادہ نئی ایس ٹی پی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ان پروجیکٹوں سے شمالی بارک پور، ہگلی-چنسرا، کولکتہ کےایم سی علاقہ –گارڈن ریچ اور آدی گنگا(ٹولی نالہ) اور مہیش تالا قصبے کوفائدہ پہنچے گا۔

وزیراعظم شیاما پرساد مکھرجی- پانی اور صفائی ستھرائی کے قومی ادارے (ڈی ایس پی ایم- نواس) کا افتتاح کریں گے جو ،جوکا،ڈائمنڈ ہاربر روڈ، کولکتہ میں تقریباً 100 کروڑ روپے کی تخمینہ سے تیار کیا گیا ہے ۔ اس ادارے سے ملک میں پانی اور صفائی ستھرائی (واش) کے لئے ایک اعلی ادارے کے طو رپر خدمات انجام دے گا جو مرکزی، ریاستی، اور مقامی حکمرانی کے لئےاطلاع اور جانکاری فراہم کرنے کا مرکز ہوگا۔

وزیراعظم ہاوڑہ ریلوےاسٹیشن پر ہاوڑہ سے نیوجلپائی گڑی کو ملانے والی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ انتہائی جدید نیم تیز رفتار یہ ٹرین مسافروں کے لئےجدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ یہ ٹرین آتے اورجاتے ہوئے مالدہ ٹاؤن، برسوئی، کاسی گنج اسٹیشنوں پر رکے گی۔

وزیراعظم جوکا-ایسپلینیڈ میٹرو پروجیکٹ (پرپل لائن) کی جوکا تراتالا پٹی راستے کا افتتاح کریں گے۔ 650 کلو میٹر طویل اس لائن پر 6 اسٹیشن جوکا، ٹھاکر پکر ،سیکھر بازار، بیہالا چورستہ، بیہالا بازار اور تراتالا ہیں ۔ یہ لائن 2475 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کی گئی ہے ۔ سرسنا ،ڈاک گھر، ماچی پاڑہ، اور جنوبی چوبیس پرگنہ جیسے کولکتہ شہر کے جنوبی علاقوں کے شہروں کو اس پروجیکٹ کے افتتاح سے فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Vande Bharat Express وزیراعظم کے ہاتھوں وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح 30 دسمبر کو

پروگرام کے دوران وزیراعظم ملک کے نام چار ریلوے پروجیکٹوں کو وقف کریں گے ۔ ان میں بوئنچی-شکتی گڑھ کی تیسری لائن ، جسے 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، دانکنی –چندن پور کا چار لائن پروجیکٹ، جسے 565 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، نم تیتہ –نیوفرکاڈبل لائن، جسے 254 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور امباری فلاکاٹا –نیو مایا نگری-گومانی ہاٹ دوہرا کرنے کا پروجیکٹ جسے 1080 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نیو جلپائی گڑی ریلوے اسٹیشن کی تجدید کے کا م کا بھی سنگ بنیاد رکھےگے جسے 335 کروڑروپے سے زیادہ کی لاگت سےتیار کیا جائے گا۔Beside Bande Bharat Express Inaugration Prime MInister Modi To Give West Bengal Project Worth Eight Thousand Crore

ABOUT THE AUTHOR

...view details