اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Games 2022 قومی کھیل میں بنگال کو طلائی طمغہ

بنگال کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم نے مہاراشٹر کو شکست دے کر قومی کھیل کے ٹیبل ٹینس مقابلے میں پہلی مرتبہ طلائی تمغہ جیتا ہے جب کہ مردوں کی ٹیم کو نقرہ کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ National Games 2022

قومی کھیل میں بنگال کو طلائی طمغہ
قومی کھیل میں بنگال کو طلائی طمغہ

By

Published : Sep 22, 2022, 7:40 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں کھیلے جارہے 26 واں قومی کھیل میں بنگال کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے مہاراشٹر کو تین ایک سے شکست دے کر قومی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ National Games 2022: Bengal win gold in table tennis

بنگال کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم نے مہاراشٹر کو شکست دے کر قومی کھیل کے ٹیبل ٹینس مقابلے میں پہلی مرتبہ طلائی تمغہ جیتی ہے جنکہ مردوں کی ٹیم کو نقرہ کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ بنگال کی خاتون کھلاڑی موما داس نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو شکست تسلیم کرنے پر مجبور کردیا ۔حالانکہ پہلے سیٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کے بعد بنگال کی ٹیم نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں واپس آنے میں کامیاب رہی ۔

یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 آئی پی ایل کا فارمیٹ آئندہ برس سے بدل جائے گا

طلائی تمغہ جیتنے کے بعد بنگال کی کامیاب کھلاڑی موما داس نے کہاکہ پہلے سیٹ میں شکست کے بعد ہم نے ہمت نہیں ہاری اور جارحانہ انداز میں دوسرے راونڈ میں واپسی کی ۔ہمیں اس بات کا یقین تھا کہ حریف ٹیم کو ایک سیٹ مل سکتا ہے اور انہوں نے لیا بھی لیکن ہم اپنی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں تھے اور اس میں ہمیں کامیابی ملی ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ بنگال کی نوجوان کھلاڑیوں میں بھرپور صلاحیت ہے اور وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرسکتی ہیں۔آنے والے دنوں میں بنگال کو مزید بہترین کھلاڑی مل سکتا ہے ۔National Games 2022: Bengal win gold in table tennis

ABOUT THE AUTHOR

...view details