مغربی بنگال کی ریاستی حکومت کو کورونا ویکسین کی حصولیابی اور گرین سگنل ملنے کا وقت درکار ہے۔ اس کے بعد ریاست کے صحت مراکز پر عوام کے درمیان کورونا ویکسین تقسیم کا عمل شروع کردیا جائے گا۔
'کورونا ویکسین کی تقسیم کے لئے بنگال پوری طرح سے تیار' - Bengal ready for distribution of corona vaccine: Minister Farhad Hakeem
مغربی بنگال کے شہری ترقیات کے وزیر فرہاد حکیم نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین کو عوام کے درمیان تقسیم کرنے کی پوری تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے چیئرمین فرہاد حکیم نے کہا کہ مرکزی محکمہ صحت کی جانب سے ایڈورٹائزری مل چکی ہے، جس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے درمیان کورونا ویکسین کی تقسیم بس وقت کا انتظار ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ انتظار کی گھڑیاں بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔
پہلے مرحلے میں صحت شعبے سے راست منسلک تمام ملازمین بشمول ڈاکٹرس اور نرسیز کو کورونا ویکسین دی جائے گی۔ اس کے بعد صحت شعبے سے منسلک دیگر ملازمین کو اس زمرے میں لایا جائے گا۔ وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کوویکسین کے دوسرے مرحلے کا ٹرائل جاری ہے۔ چند دنوں میں تیسرے مرحلے کا ٹرائل شروع کیا جائے گا۔ جس کے لیے کوویکسین کا ٹرائل اور کورونا ویکسین کی تقسیم دونوں ساتھ ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔