اردو

urdu

By

Published : Apr 23, 2021, 3:58 PM IST

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: کورونا کے حالات سے نمٹنے کے لیے ٹاسک فورس کی تشکیل

مغربی بنگال میں ریاستی حکومت نے کورونا وائرس وبا سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کے لیے چیف سیکریٹری کی قیادت میں 6 افسران پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

مغربی بنگال: کورونا کے حالات سے نمٹنے کےلیے ٹاسک فورس کی تشکیل
مغربی بنگال: کورونا کے حالات سے نمٹنے کےلیے ٹاسک فورس کی تشکیل

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تحت کیسز میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا کے کیسز میں اضافہ سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چیف سیکریٹری الاپن بنرجی کی قیادت میں چھ رکنی ٹاسک فورس کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔ ٹاسک فورس کی جانب سے کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ کا بہت جلد دورہ کر کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی 24 پرگنہ ضلع میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 500 سے زیادہ کیسز درج کئے گئے جبکہ ریاست بھر میں 12 ہزار 500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 56 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور آر ایس پی امیدوار پردیپ نندی کی کورونا کے سبب موت ہوئی۔ مغربی بنگال میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 7 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ اس وبا سے اب تک تقریباً 11 ہزار اموات ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details