اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا: گورنر کا تشدد زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان

مغربی بنگال کےگورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ "میں بھارتی آئین کے مطابق اور سیدھی باتیں کرتا ہوں۔ لوگوں کو سمجھ میں آنی چاہیے کہ ریاست میں کیا چل رہا ہے۔ دو مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے اب تک ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی تصادم کے نام پر عام لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ یہ آخر کب تک چلے گا۔"

جگدیپ دھنکر سیاسی تشدد زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے
جگدیپ دھنکر سیاسی تشدد زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

By

Published : May 10, 2021, 3:15 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے جاری سیاسی تشدد سے متاثر علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔

مغربی بنگال گورنر جگدیپ دھنکر حلف برداری کی تقریب ختم ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں جاری سیاسی تصادم کے حوالے سے ممتابنرجی کی حکومت پر برس پڑے۔

راج بھون میں حلف برداری کی تقریب ختم ہوتے ہی گورنر جگدیپ دھنکر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری خونی جھڑپوں پر قابو کرنے کے لیے ریاستی حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بن گئی۔ نومنتخب ارکان اسمبلی حلف لے چکے ہیں۔ کابینہ کی بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔ اب تو سیاسی تصادم کے حوالے سے کوئی کھل کر بات تو کرے۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ "میں بھارتی آئین کے مطابق اور سیدھی باتیں کرتا ہوں۔ لوگوں کو سمجھ میں آنی چاہیے کہ ریاست میں کیا چل رہا ہے۔ دو مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے اب تک ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی تصادم کے نام پر عام لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ یہ آخر کب تک چلے گا۔"

انہوں نے کہا کہ 'میں تشدد زدہ علاقوں میں جاؤں گا اور وہاں کے لوگوں سے ملاقات کروں گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details