اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ڈی ای کی کورونا سے موت

سیلی گوڑی کے سیتل کچر کے بی ڈی او کی کورونا وائرس کے سبب موت ہوگئی۔

bdo dies due to corona in siliguri
پی ڈی ای کی کورونا سے موت

By

Published : Oct 23, 2020, 12:35 PM IST

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

مغربی بنگال کے سیلی گوڑی کے سیتل کچر میں تعینات بی ڈی او وانگ دی گلپو بھوٹیا کی کورونا وائرس کے سبب آج صبح موت ہوگئی ہے۔ ان کی عمر 54 برس تھی۔

اطلاعات کے مطابق بی ڈی او وانگ دی گلپو کو گزشتہ روز بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ڈاکڑوں کا کہنا ہے کہ بی ڈی او کی کورونا جانچ پازیٹیو موصول ہوئی تھی۔

ممتا بنرجی کا لیٹر

انہوں نے کہا کہ بی ڈی او کی حالت تیزی سے بگڑی۔ انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔ لیکن ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

دوسری طرف وزیراعلی ممتا بنرجی بی ڈی او وانگ دی گلپو کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے نام خط لکھا ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ریاست میں کورونا کے کل کیسز ساڑھے تین لاکھ کے قریب پہنچ گیا ہے جبکہ اب تک ساڑھے چھ ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details