بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرسوروگنگولی نے کہاکہ ایڈن گارڈن میں بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کی تیاریاں زوروں پر جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایڈن گارڈن میں ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کی تیاریاں بالکل صحیح سمت کی جانب گامزن ہیں ۔اس سے جڑے تمام لوگ دلچسپی لے کر کام کر رہے ہیں۔
سوروگنگولی نے ڈی نائٹ تیاری کی جائزہ لیا سابق کپتان نے کہاکہ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال تاریخی پہلے ٹسٹ میچ کو یاد گار بنانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ سی اے بی کو اس میں نمایاں کامیابی ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے پہلے دن وزیراعظم نریندر مودی،بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ،ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکرجیسی بڑی شخصیات موجود رہیں گی۔
سوروگنگولی نے ڈی نائٹ تیاری کی جائزہ لیا سوروگنگولی کے مطابق ان ہی نامور شخصیات کے علاوہ ایم سی میریکوم اور پی وی سندھو کو خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہں۔
سابق کپتان کے مطابق پہلے ٹسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی بھاری بکری ہورہی ہے۔۔ پہلے دودنوں میں ہی تمام ٹکٹ فروخت ہو گیے ہیں۔ اضافی ٹکٹیں بھی جلد فروخت ہوجائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ٹکٹ کے لیے لوگوں کی بھیڑ امڈی ہوئی ہے ۔سی اے بی ٹکٹ کی مانگ پوری نہیں کرسکتی ہے ۔