سورو گنگولی کی طرف سے ایک ہسپتال کو آکسجین کانسٹریٹر کا عطیہ
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سورو گنگولی نے جنوبی کولکاتا کے بہالہ میں واقع ایک ہسپتال کو آکسجین کانسٹریٹر عطیہ کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نہ صرف کھیل کے میدان کے مہاراج ہیں بلکہ انہوں نے حقیقی زندگی میں پرنس آف کولکاتا ہونے کا ثبوت دیا ہے۔بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں کی مدد کے لئے ہاتھ بڑھا دیا ہے۔
سابق کپتان اور موجودہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سورو گنگولی نے جنوبی کولکاتا کے بہالہ میں واقع ایک ہسپتال کو آکسجین کانسٹریٹر عطہ کیا ہے۔
سورو گنگولی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے سامنے آج ایک ایسا وقت ہے جہاں ہر آدمی پریشان ہے۔ چاروں طرف افراتفری کا ماحول ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سبھوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہئے۔ایک دوسرے کی مدد کے بغیر نہ اس بیماری کو شکست دے سکتے ہیں اور نہ ہی اس کے بعد خود کو سنبھال سکتے ہیں۔
بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ اس وقت آکسجین کانسٹریٹر، آکسیجن ٹینک، آکسیجن ری فیلنگ کی کتنی اہمیت ہے۔ اس کے مدنظر ہسپتال کو دو آکسیجن کانسٹریٹر عطیہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس سلسلے کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا تاکہ کسی اپنے کی مدد کر سکوں.
سورو گنگولی کے مطابق دوسری ریاستوں کے مقابلے بنگال میں حالات اتنے خراب نہیں ہے۔ لیکن حالات خراب ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگ سکتا ہے۔ اس لئے وقت رہتے تمام تیاریاں مکمل کر لینی چاہیے تاکہ ہم بھیانک دور کا سامنا کرنے سے بچ سکیں۔