کولکتہ میں سائبرچوروں کے ایک گروہ نے کورونا کے خلاف جنگ لڑرہے ڈاکٹروں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔کئی افراد اس گروہ کا شکار بن کر ہزاروں اور لاکھوں روپے کا نقصان کیا ہے۔ یہ لوگ خود کو کیب کمپنی کے اہلکار بتاکرفون کرتے ہیں اور کیپ میں چھوٹ دینے کے نام پر اوٹی پی بھجتے ہیں اور بولتے ہیں ہے کہ بھیجے گئے لنک پر اوٹی بی نمبر کلک کریں۔ ٹیکسی کمپنی سے چھوٹ لینے کے نام پر بہت سے ڈاکٹرز اپنی رقم گنوادئیے ہیں۔
مرشد آباد کے بوبازار ہسپتال میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ ٹیکسی کے ذریعے سفر کرتے تھے۔ ٹیکسی سے اترنے کے بعد فون آیا کہ وہ ٹیکسی کمپنی سے بات کررہے ہیں۔ اس نے پوچھا آپ کیا کام کرتے ہیں؟ جواب میں کہا کہ اگر میں ڈاکٹر ہوں تو سامنے والے شخص نے لنک بھیج کر کہا کہ چوں کہ آپ ڈاکٹر ہیں اس لئے کیپ کمپنی نے آپ کےلیے خصوصی آفر دیا ہے۔ اس لنک پر اوٹی پی کلک کریں۔مگر جیسے ہی اوٹی پی درج کیا میرے وائلٹ سے 20 ہزار روپے کٹ گئے۔ایک اور ڈاکٹر نے شکایت کی ہے کہ اسی طرح اس کے کھاتے سے ایک لاکھ روپے کٹ گئے ہیں۔