ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع بی جے پی کے دفتر میں ٹولی گنج نشست سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار بابل سپریو کا ایک نیا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تنازعہ شروع ہو گیا۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو میں بابل سپریو ایک شخص کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھے گئے، جس کے بعد ٹی ایم سی نے اس کے سلوک اور برتاؤ پر سوال اٹھایا اور اسی کے ساتھ ہی بابل سپریو بھی اس پر وضاحت دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کل وائرل ہونے والے اس ویڈیو میں گلوکار اور بی جے پی رہنما مبینہ طور پر اس شخص کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جو بار بار انہیں ٹی وی کیمروں کے سامنے آکر بائٹ اور انٹرویو دینے کے بجائے علاقے میں سنجیدہ تشہیر شروع کریں۔
اس واقعے کے بعد میں بابل سپریو نے دعویٰ کیا کہ اس نے اسے تھپڑ نہیں مارا بلکہ صرف ایسا کرنے کا ڈرامہ کیا۔