اردو

urdu

ETV Bharat / state

بابل سپریو نے واجد خاں کے انتقال پرغم کا اظہار کیا - بالی ووڈ

مرکزی وزیر بابل سپریو نے گلوکار۔موسیقار واجد خان کی ناگہانی موت پر پیر کو اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

بابل سپریو نے واجدخاں کے انتقال پرغم کا اظہار کیا
بابل سپریو نے واجدخاں کے انتقال پرغم کا اظہار کیا

By

Published : Jun 1, 2020, 5:46 PM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع سے آسنسول سے بی جے پی کے رکن پارلیمان بابل سپریو نے بالی ووڈ کے مشہور گلوکاراور موسیقار واجد علی کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فلمی کو نقصان پہنچاہے۔

بابل سپریو نے واجدخاں کے انتقال پرغم کا اظہار کیا

میوزک ڈائرکٹر ساجد۔واجد کی جوڑی کے مسٹر واجد خان کا پیر کو علی الصبح ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 42 برس کے تھے۔

مسٹر واجد خان کو کچھ دن پہلے چنبور کے سورانا اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔ پیر کو علی الصبح طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔

مغربی بنگال کے آسنسول سے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر بابل سپریو نے کہا ہے کہ ساجد۔واجد کی مشہور موسیقار جوڑی کے مسٹر واجد کی ناگہانی موت کے بارے میں سن کر انہیں تکلیف ہوئی ہے۔

بابل سپریو نے واجدخاں کے انتقال پرغم کا اظہار کیا

مسٹر سپریو نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ بہت پیارے دوست اور ایک بہت موثر موسیقار کے انتقال سے موسیقی کی دنیا کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details