مغربی بنگال کالج سروس کمیشن کی جانب سے دو ہزار خالی پڑے اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے کے لئے قابل امیدواروں سے عرضی طلب کی گئی۔ آن لائن عرضی دینے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔
مغربی بنگال میں رواں سال دو ہزار اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری مغربی بنگال سرکار سے منظور شدہ ڈگری کالجوں میں اسسٹنٹ پروفیسر کی دو ہزار خالی پڑے نشستوں کے لئے آن لائن عرضی طلب کی گئی ہے۔
مغربی بنگال کالج سروس کمیشن کے مطابق ریاست کے منظور شدہ ڈگری کالجوں میں مختلف سبجیکٹ میں رواں برس دو ہزار اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری کی جائے گی۔
مغربی بنگال میں رواں سال دو ہزار اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری ذرائع کے مطابق فی الحال 427 نشستیں خالی ہیں لیکن امکان ہے کہ سال کے آخر تک یہ تعداد دو ہزار تک ہو سکتی ہے۔
کمیشن کے ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن عرضی دینے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔
اس سے قبل 2018 میں 52 سبجیکٹ کے لئے تقرری عمل میں آئی تھی۔
جس کے بعد بھی سینکڑوں عہدے خالی رہ گئی تھیں۔
آخری بار 2019 میں پینل بنا تھا اور اس کی کونسلنگ 2020 تک چلی۔ ری کونسلنگ بھی ہوئی تھی۔
مغربی بنگال کالج سروس کمیشن کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق یوجی سی کے اصول و ضوابط کے مطابق اہل امیدوار ہی عرضی دے سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ حکومت مغربی بنگال نوٹیفکیشن نمبر۔967-Edn (CR)/8R-1 dated18/12/2020 کا بھی تقرری میں دخل ہو گا بعد میں تقرری میں اضافی اہلیت کے بنا پر طے کی جا سکتی ہے۔
جیسے بہتر اکاڈمک ریکارڈ والے امیدوار کو ترجیح دی جا سکتی ہے۔ ابتدائی طور پر تعلیمی لیاقت مدھیامک، ہائیر سکنڈری،گریجویشن، پوسٹ گریجویشن، پی ایچ ڈی اور نیٹ یا سیٹ میں کامیابی کے بنا پر منتخب ہونے والے امیدواروں کو ہی انٹرویوز کے لئے طلب کیا جائے گا۔
اہل امیدوار 31 جنوری سے 15 فروری تک کمیشن کے ویب سائٹ www.wbcsconline.in کے ذریعہ عرضی دے سکتے ہیں۔
ویب سائٹ پر اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری سے متعلق تمام جانکاری موجود ہے۔