اردو

urdu

ETV Bharat / state

Abu Tahir Qamaruddin, New VC of Aliah University: ابو طاہر قمرالدین عالیہ یونیورسٹی کی نئے وی سی کے طور پر تقرری

مغربی بنگال حکومت کے ماتحت چلنے والی عالیہ یونیورسٹی گزشتہ کئی برسوں سے بحران کا شکار ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے یونیورسٹی میں لگاتار کئی طرح کے تنازعات سامنے آتے رہے ہیں۔ Abu Tahir Qamaruddin, New VC of Aliah University

ابو طاہر قمرالدین عالیہ یونیورسٹی کی نئے وی سی کے طور پر تقرری
ابو طاہر قمرالدین عالیہ یونیورسٹی کی نئے وی سی کے طور پر تقرری

By

Published : Apr 13, 2022, 12:25 PM IST

عالیہ یونیورسٹی کے موجودہ وی سی محمد علی کی میعاد مکمل ہونے پر مغربی بنگال مدرسہ بورڈ کے موجودہ صدر ابو طاہر قمرالدین کو عالیہ یونیورسٹی کے وی سی کے طور وزارت اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم نے مقرر کیا ہے۔ سابق وی سی محمد علی کی میعاد میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔ ابو طاہر قمرالدین کو عالیہ یونیورسٹی کے وی سی کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ Abu Tahir Qamaruddin, New VC of Aliah University

ابو طاہر قمرالدین عالیہ یونیورسٹی کی نئے وی سی کے طور پر تقرری

مغربی بنگال حکومت کے وزارت اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم کے ماتحت چلنے والی عالیہ یونیورسٹی گزشتہ کئی برسوں سے بحران کا شکار ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے یونیورسٹی میں لگاتار کئی طرح کے تنازعات سامنے آتے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں عالیہ یونیورسٹی کے سابق وی سی محمد علی کے ساتھ نہایت ہی برا سلوک کیا گیا جس میں کچھ سابق طلباء شامل تھے۔ جن کا تعلق برسر اقتدار ترنمول کانگریس سے بتایا جارہا ہے۔ شیخ غیاث الدین منڈل کو اس سلسلے میں پولس نے گرفتار بھی کیا تھا۔ گرچہ ترنمول کانگریس کا کہنا تھا کہ غیاث الدین منڈل کو 2019 میں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ جب کہ عالیہ یونیورسٹی کے طلباء کے ایک گروہ کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس غیاث الدین منڈل کے ذریعے کیمپس میں غنڈہ گردی کروا رہی ہے۔



یہ بھی پڑھیں:

غیاث الدین منڈل پر کیمپس میں متعدد غیر قانونی کام کرنے کا الزام ہے۔ سابق وی سی محمد علی نے بھی اس واقعے کے بعد سے عالیہ یونیورسٹی کے وی سی کے عہدے پر برقرار نہ رہنے کا اعلان کر دیا تھا۔ نو مقرر عالیہ یونیورسٹی کے وی سی فی الحال مغربی بنگال مدرسہ بورڈ کے صدر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details