اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cattle Smuggling Case: گائے اسمگلنگ معاملے میں انوبرتا منڈل بیس اگست تک سی بی آئی کی تحویل میں - شنکھٹوریا ہسپتال

بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر انوبرتامنڈل کو جمعرات کی شام تقریباً 5 بجے آسنسول سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت 6 بجے ختم ہوئی اور خصوصی عدالت نے انوبرتا کو 20 اگست تک سی بی آئی کی تحویل میں دینے کا حکم دیا۔ Anubrata Mandal CBI custody till August 20

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 11, 2022, 7:55 PM IST

کولکاتا: مویشی اسمگلنگ معاملے میں گرفتار ٹی ایم سی رہنما انوبرتا منڈل کو 20 اگست تک سی بی آئی کی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔ انوبرتا کی طرف سے ضمانت کی درخواست نہیں کی گئی تھی۔ سی بی آئی نے 14 دن کی تحویل کیلئے درخواست دی تھی ہے۔ جس وقت انوبرتا منڈل کو عدالت میں پیش کیا گیا اس وقت میں بی جے پی اور سی پی آئی ایم کارکنان نے انوبرتا منڈل کے خلاف احتجاج کیا۔

سی بی آئی نے جمعرات کو ایک سرکاری بیان میں کہا کہ بیر بھوم ضلع ترنمول کے صدر انوبرتامنڈل کو گائے کی اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انوبرتا منڈل منگل کی رات سے ذہنی طور پر ٹوٹ چکے تھے، شاید انہیں یقین ہوگیا تھا کہ اب ان کی گرفتاری یقینی ہے۔قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ انوبرتامنڈل کو کل رات بولپور میں اپنے گھر میں روتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

جمعرات کی صبح سی بی آئی کے افسران نے بولپور میں واقع انوبرتا منڈل کے گھر پر چھاپہ مارا۔ سی بی آئی افسران 10-12 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ پہنچے تھے۔ بیربھوم میں ترنمول ضلع صدر کے گھر کو مرکزی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔

انوبرتامنڈل کو سی بی آئی نے گائے کی اسمگلنگ کیس میں تفتیش میں عدم تعاون کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ دوپہر میں، سی بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ بیربھوم ضلع ترنمول کے صدر انوبرتا منڈل کو گائے کی اسمگلنگ کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کیس نمبر RC 0102020A0019، 21 ستمبر 2020 کو درج کیا گیا۔ یہ مقدمہ کلکتہ کے اینٹی کرپشن ونگ میں درج کیا گیا تھا۔

انوبرتا منڈل کو ای سی ایل گیسٹ ہاؤس میں سی بی آئی کے خصوصی کیمپ میں رکھا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شنکھٹوریا ہسپتال کے 3 ڈاکٹر گیسٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ ہسپتال سے انوبرتا کے لیے بلڈ پریشر کی دوا لائی گئی تھی۔ انوبرتامنڈل کا گیسٹ ہاؤس میں علاج کیا جا رہا ہے۔ ایمبولینس ہنگامی حالات کے لیے تیار ہے۔ گیسٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری، کمبیٹ فورس تعینات تھی۔ ڈی ایس پی رینک کے افسران بھی تھے۔

سی بی آئی نے انوراتا کو گائے کی اسمگلنگ کیس میں 10 بار سمن کیا۔ لیکن انوبرتامنڈل صرف ایک بارپیش ہوئے۔انوبرتا بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے حاضری سے گریز کرتے رہے۔

یواین آئی

یہ بھی پڑھیں:CBI Summons Anubrata Mondal: انوبراتا منڈل کو سی بی آئی کا ایک اور سمن، ترنمول رہنما ہائی کورٹ سے رجوع

ABOUT THE AUTHOR

...view details