مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کے دورے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ سال نومبر- دسمبر میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ دو دو مرتبہ مغربی بنگال کے دورے پر آ چکے ہیں۔
وہیں سال کے پہلے ماہ 30 جنوری کو ایک بار پھر وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال دورہ کریں گے۔
اس مرتبہ امت شاہ کا دورہ کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بنگاوں سے بی جے پی کے رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر کی دعوت پر وزیر داخلہ امت شاہ شمالی24 پرگنہ کے دورے پر آئیں گے۔
وہیں شمالی24 پرگنہ کے ٹھاکر نگر میں بڑی تعداد میں متوا سماج کے لوگ رہتے ہیں۔ خاص طور متوا سماج کے لوگوں کو خطاب کرنے کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ 30 جنوری کو مغربی بنگال آرہیں ہیں۔
اس کے علاوہ امت شاہ شہریت ترمیمی ایکٹ کو لے کر کوئی اہم اعلان کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ بنگاوں کے رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر متوا سماج کے لوگوں کو بھارتی شہریت ترمیمی ایکٹ کے تحت شہریت دلانے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر نے یہاں تک کہ یہ بھی کہا تھا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کو بنگال میں نافذ نہیں کیا گیا تو اپنے مستقبل کے بارے میں غور کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوری میں امت شاہ کی کولکاتا آمد متوقع