مغربی بنگال میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ریاستی کے دیہی علاقوں میں بی جے پی کی پکڑ کو مضبوط بنانے کےلیے دو روزہ دورے پر جمعہ کی رات کو کولکاتا پہنچے ہیں۔
اسی درمیان ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما شوبھندو ادھیکاری نے پارٹی چھوڑ بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔
شاہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران بنگال کے دو مغربی اضلاع مدنا پور اور برہم میں روڈ شوز سے خطاب اور عوامی ریلیوں میں شرکت کی۔امت شاہ کے مدنا پور ریلی میںشوبھندو ادھیکاری ، ٹی ایم سی کے رکن پارلیمان سنیل منڈل اور بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے بھی نظر آئے۔
اطلاعات کے مطابق ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سنیل منڈل کے ساتھ ممتا بنرجی کے پانچ رکن اسمبلی بھی امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔