اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ کردیاگیا

دہلی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری احتجاج کو لے کر خونی جھڑپوں کے بعد کولکاتا پولیس نے کولکاتا اور اس کے اطراف کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے ۔

By

Published : Feb 25, 2020, 6:27 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:26 PM IST

کولکاتا کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ کردیاگیا
کولکاتا کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ کردیاگیا

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر( لال بازار)کی جانب سھے جاری بیان کے مطابق دہلی میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آ رسی کے خلاف جاری دھرنے کے دوران دوگروہوں کے درمیان جھڑپ کے بعد کولکاتا اور اس کے اطراف کے تمام تھانوں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

کولکاتا کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ کردیاگیا

ذرائع کے مطابق کولکاتا کے پارک سرکس میدان سمیت ریاست کے مختلف اضلا ع میں گزشتہ دومہینوں سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

کولکاتا کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ کردیاگیا

کولکاتا پولیس کے مطابق تمام اضلاع کے اعلیٰ پولیس افسران کو لاء اینڈ آرڈر کو برقراررکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ا س کے علاوہ مقامی سیاسی رہنما وں سے رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق جن جن مقامات پر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احجاج ومظاہرے جاری ہے وہاں سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دہلی میں جعفر آباد میں شہریت ترمیمی ایکٹ مخالف اور اس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف مسلسل احتجاج کررہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے ریاست کے تمام 294 اسمبلی حلقوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے علاوہ بایاں محاذ کی تمام حلیف جماعت، کانگریس بھی سی اے اے کے خلاف سڑکوں پر اتر چکی ہے۔

دہلی کے شاہین باغ کے طرز پر کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں گزشتہ دومہینوں سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف خواتین دھرنے میں بیٹھی ہوئیں۔ خواتین کا کسی بھی سیاسی جماعت سے متعلق نہیں ہے۔

پارک سرکس میدان میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری احتجاج میں شرکت کرتی ہیں

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details