اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیٹ کے امتحان میں الامین مشن ٹرسٹ کی عمدہ کارکردگی - بنگال

اس برس مقابلہ جاتی امتحان 'نیٹ' کے لیے الامین مشن کے 376 طلبہ و طالبات میڈیکل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

نیٹ کے امتحان میں الامین مشن ٹرسٹ کی عمدہ کارکردگی

By

Published : Jun 7, 2019, 3:26 PM IST

الامین مشن سے ہر برس سینکڑوں طلبہ و طالبات میڈیکل اور انجینئرنگ کے لئے منتخب ہوتے ہیں، گزشتہ برس الامین مشن سے 370 طلبہ میڈیکل کے لئے منتخب ہوئے تھے جبکہ356 طلبہ انجنئیرنگ کے لئے منتخب ہوئے تھے۔

نیٹ کے امتحان میں الامین مشن ٹرسٹ کی عمدہ کارکردگی

مغربی بنگال میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً 30 فیصد ہے جس میں زیادہ تعداد بنگلہ بولنے والے مسلمانوں کی ہے جب ملک تقسیم ہوا تو بنگال میں رہنے والے بنگالی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد جو تعلیمی اور معاشی اعتبار سے ترقی یافتہ تھے وہ بنگلہ دیش چلے گئے لیکن جو مسلمان ہندوستان میں رہ گئے ان کو ملک کے باقی مسلمانوں کی طرح ہی مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کولکاتا کا یہ ادارہ لگاتار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے 50 ہزار رینک والے ٹیسٹ میں الامین مشن میں پڑھنے والے 367 طلباء نے رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

الامین مشن کے شمس الملاتیا پورے ہندوستان میں 1883 رینک حاصل کرکے مشن کے طلباء میں سب سے بہتر کارکردگی کی ہے ہائر سیکنڈری میں بھی شمس الملاتیا نے 90.6 نمبر حاصل کیا تھا اس کے والد کسان ہیں اور الوبیڑیا کیمپس سے تیاری کر رہا ہے الامین مشن کی توحیدہ نصرین نے پورے ملک میں 4528 رینک حاصل کیا ہے شہیل رانا جس کے والد یومیہ مزدور ہیں نے پورے ملک میں 9666 رینک حاصل کیا ہے۔

مرشدآباد سے تعلق رکھنے والی شبانہ پروین نے 30231 رینک حاصل کیا ہے جس کے والد یومیہ مزدور ہیں سمیہ بیگم کے والد دیہات میں ایک مسجد میں امات کرتے ہیں اور تنخواہ محض 2500 روپے ہیں نے 34020 رینک حاصل کیا ہے محمد عارف بلاہ جس نے گزشتہ سال بی ڈی ایس کے لئے کوالیفائی کیا تھا اور ایک سال سے بی ڈی ایس کی پڑھائی کر رہے ہیں۔

اس بار ایم بی بی ایس کے لئے منتخب ہوئے عارف کے والد بھی یومیہ مزدور ہیں۔

الامین مشن کے بانی جنرل سیکرٹری محمد نورالاسلام نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ الامین مشن میں زیادہ تر بچے گاؤں دیہات سے آتے ہیں اور ان کا تعلق نہایت ہی غریب گھرانے سے ہے گزشتہ سال سے بہتر اس بار کے نتائج آئے ہیں۔
انھون نے مزید کہا کہ 327 بچوں میں 50 لڑکیاں بھی شامل ہیں جو میڈیکل کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مشن پانچویں جماعت سے جوائنٹ انٹرنس تک کی تعلیم دیتی ہے ہمارے یہاں 16 ہزار بچے زیر تعلیم ہیں جن میں سے نہایت ہی غریب ہیں جن کا خرچ زکواۃ کے فنڈ سے پورا کیا جاتا ہے کچھ بچے نصف فیس دے کر پڑھتے ہیں اس کے علاوہ انجنئیرنگ اور میڈییکل میں داخلے کےلیے بھی الامین مشن غریب طلباء کی پڑھائی کا خرچ اٹھاتی ہے غریب طلباء کے لئے ہاسٹل کا بھی انتظام ہے جو یہیں رہ کر اپنی تعلیم حاصل کرتے ہیں ہم پورے ملک میں اقلیت کے بچوں کے لئے اس طرح کے اسکول قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details