اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aliah University: طلباء کے احتجاج کے بعد عالیہ یونیورسٹی نے امتحانات کی تاریخ میں توسیع کردی

آف لائن امتحان کے فیصلے کے خلاف طلبا کے مسلسل احتجاج کے بعد عالیہ یونیورسٹی نے امتحانات کی تاریخی میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

طلباء کے احتجاج کے بعد عالیہ یونیورسٹی نے امتحانات کی تاریخ میں توسیع کردی
طلباء کے احتجاج کے بعد عالیہ یونیورسٹی نے امتحانات کی تاریخ میں توسیع کردی

By

Published : May 24, 2022, 11:17 AM IST

عالیہ یونیورسٹی کے امتحانات 27 مئی سے منعقد ہونے والے تھے تاہم طلبا کے احتجاج کے بعد امتحانات کی تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یونیورسٹی نے آف لائن امتحان کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یونیورسٹی کے طلباء کی ایک جماعت نے اس کے خلاف کیمپس میں احتجاج کرنا شروع کر دیا۔ یونیورسٹی کے مطابق اب امتحانات آئندہ 6 جون سے ہوں گے اور 40 فیصد مارکس پروجیکٹ کے ہوں گے۔20 مارکس انٹرنل امتحان اور باقی 40 مارکس کے لئے آف لائن امتحان ہوں گے۔


آف لائن امتحان کے خلاف احتجاج عالیہ یونیورسٹی کے طلباء خے مسلسل احتجاج کے نتیجے میں یونیورسٹی نے امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی امتحانات کے لئے کتنے مارکس کس طرح امتحان لئے جائیں گے اس کا بھی اعلان کیا ہے۔ اب امتحانات 6 جون سے ہوں گے۔ یونیورسٹی کے مطابق 40 فیصد نمبر پروجیکٹ کے ہوں گے،20 فیصد انٹرنل امتحانات اور باقی 40 فیصد کے لئے آف لائن امتحان دینا پڑے گا۔عالیہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس کا اعلان سوموار کو ایک نوٹس کے ذریعے کیا ہے۔اس نئے اعلان کے مطابق امتحانات کا آغاز آئندہ 6 جون کو ہوگا اور 17 جون تک چلے گا۔

تبدیل شدہ روٹین متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا۔عالیہ یونیورسٹی انتظامیہ کی اس نوٹس کے بعد طلباء نے کئی روز سے جاری احتجاج ختم کر دیا۔آن لائن امتحان نہ لینے پر طلباء کی ھانب سے امتحان کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔طلباء نے اس،دوران اپنے مطالبات منوانے کے لئے اساتذہ اور وی سی کا گھیراؤ بھی کیا تھا۔جس کے بعد کیمپس میں پولس کو آنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Alia University Students Protest: عالیہ یونیورسٹی میں طالب علموں کا احتجاج جاری

واضح رہے کہ آئندہ 27 مئی سے عالیہ یونیورسٹی میں فائنل سیمیشٹر کے امتحانات ہونے والے تھے۔ یونیورسٹی نے آف لائن امتحان کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے خلاف طلباء نے احتجاج و بھوک ہڑتال شروع کر دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details