اردو

urdu

ETV Bharat / state

الاپن بنرجی حکومت مغربی بنگال کے نئے چیف سیکرٹری ہوں گے

ریاست مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری کی ذمہ داری الاپن بنرجی کو ملنے والی ہے جبکہ داخلہ امور کے چیف سیکریٹری کی ذمہ داری ایچ کے دویدی سنبھالیں گے۔

ریاست مغربی بنگال کے نئے چیف سیکریٹری
ریاست مغربی بنگال کے نئے چیف سیکریٹری

By

Published : Sep 28, 2020, 4:39 PM IST

مغربی بنگال کے نئے چیف سیکریٹری کی ذمہ داری الاپن بنرجی کو ملنے والی ہے۔اس سے قبل ریاست کے چیف سیکریٹری کے طور پر راجیب سنہا نے اپنے فرائض انجام دیے تھے۔ الاپن بنرجی اس سے قبل داخلی امور کے چیف سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔


مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے آج ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ راجیب سنہا کا آئندہ 30 ستمبر کو معیاد ختم ہو رہا ہے۔ راجیب سنہا کو ریاست کے صنعتی ترقیاتی کارپوریشن کا چئیر مین بنایا گیا ہے۔آئندہ یکم اکتوبر سے راجیب سنہا یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

وزیراعلی ممتا بنرجی کا ٹوئیٹ


الاپن بنرجی ریاست کے نئے چیف سیکریٹری ہوں گے۔ جبکہ نئے امور داخلہ چیف سیکریٹری کے طور پر ایچ کے دویدی کو منتخب کیا گیا ہے، جو پہلے امور مالیاتی چیف سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔ اب سے امور مالیات کے چیف سیکریٹری منوج پنت ہوں گے۔ یکم اکتوبر سے ان کی معیاد شروع ہو رہی ہے۔


وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹ میں نئے تقرری کی جانکاری دینے کے ساتھ ساتھ انہوں نے الاپن بنرجی،ایچ کے دویدی اور منوج پنت کو مبارکباد دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details