مغربی بگال میں بی جے پی کے خلاف اسد الدین اویسی کی سیاسی جماعت آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمن (مغربی بنگال) میدان میں اتر آئی ہے۔
مغربی بنگال کے جنوبی 24 پر گنہ کے سنگرام پور علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے والے نوجوان کی پٹائی کردی۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کیشد گی پھیل گئی۔
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (مغربی بنگال) کے حامیوں نے اس واقعہ کی پرُزور مذمت کرتے ہوئے سنگرام پور میں ریلوے ٹریک پر احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کردی۔
پارٹی کے کارکنان نے اس کیس میں ملوث شرسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ریلوے ٹریک کی ناکہ بندی کی وجہ سے سیالدہ جنوبی سیکشن میں ٹرین سروس پوری طرح سے متاثر رہی۔
ڈائمنڈ ہاربر تھانے کی پولیس اور جی آ ر پی کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا ۔ اور مظاہرین کو ریلوے ٹریک سے ہٹا کر ٹرینوں کی سروس دوبارہ بحال کرائی۔
ڈائمنڈ ہاربرتھانے کی پولیس کی قصورواروں کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد آل انڈیا مجلس اتحادلمسلمن (مغربی بنگال) کے حامی ریلوے ٹریک سے ہٹ گیے ۔
آل انڈیا مجلس اتحادلمسلمن (مغربی بنگال) کے حامیوں کاکہنا ہے کہ بی جے پی کی غنڈہ گردی کی وجہ سے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے پرُامن ماحول خراب ہوتا جا رہے ۔ پولیس انتظامیہ کو بی جے پی کے حامیوں کے خلاف سخت کارروا ئی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ جنوبی 24 پرگنہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔ گزشتہ ماہ مدرسے کے ایک ٹیچر پربی جے پی کے حامیوں نے حملہ کیا تھا۔