اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئیکا شری اسکالرشپ کی توثیق کا کام دوارے سرکار اسکیم کے تحت مکمل کرنے کی اپیل

مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اقلیتی طلبہ کو آئیکا شری کے تحت اسکالر شپ دی جاتی ہے لیکن اسکول اور کالج بند ہونے کی وجہ سے آئیکا شری اسکالرشپ کے لیے داخل کی گئی درخواستوں کی ابھی تک توثیق نہیں ہو پائی ہیں۔ اس کی وجہ سے ریاستی حکومت نے محکمہ تعلیم کو اسکالرشپ کے کام کو دوارے سرکار اسکیم کے تحت لگنے والے کیمپ کے ذریعے مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

mamta benarjee
ممتا بنرجی

By

Published : Aug 20, 2021, 7:39 AM IST

مغربی بنگال حکومت کی جانب سے ہر سال ریاست کے اسکولوں و کالجوں میں زیر تعلیم اقلیتی طلبہ کو تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے آئیکا شری اسکالرشپ کے تحت سالانہ وظیفہ دیا جاتا ہے، جو طلبہ کے بینک کھاتے میں ڈائریکٹ ٹرانسفر ہوتا ہے۔

گذشتہ ڈیڑھ برسوں سے کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں اور اسکالرشپ کے متعلق متعدد کاروائی تعلیمی ادارے میں ہی انجام پاتا ہے۔ یہی وجہ ہے اقلیتی طلبہ کو ملنے والے اسکالرشپ کی تجدید اور نئے درخواست دینے کا کام رکا ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے طلبہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکومت نے اس مسئلے کے حل کے لیے محکمہ اعلیٰ تعلیم سے اپیل کی ہے کہ وہ آئیکا شری اسکالرشپ کی تجدید و توثیق کا کام حکومت مغربی بنگال کی جانب سے جاری دوارے سرکار اسکیم کے تحت لگنے والے کیمپ کی مدد سے مکمل کرائیں۔ کیونکہ اسکالرشپ کو جاری کرنے کے لیے وقت مقررہ پر ہونے والی توثیق کا کام بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال حکومت کی جانب سے ' دوارے سرکار اسکیم' کی شروعات

حکومت مغربی بنگال کے سیکریٹری نے محکمہ اعلیٰ تعلیم سے کہا ہے کہ وہ تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے سرپرست کو ہدایت جاری کریں کہ طلبہ کے اسکالرشپ کی عرضی دینے کے دو یا تین دن کے درمیان اسکالرشپ فارم کی توثیق کا کام مکمل کریں اور اس کام کے لیے وہ دوارے سرکار اسکیم کے تحت لگنے والے کیمپ کی مدد لیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details