اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت کو متعدد محاذ پر گھیرنے کی تیاری مکمل

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے آئندہ پارلیمنٹ اجلاس کے لیے کانگریس کی حکمت عملی تیار ہے ۔ حکومت کو متعدد محاذ پر گھیرنے کی تیاری کی گئی ہے۔

By

Published : Jan 27, 2020, 7:38 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:30 AM IST

حکومت کو متعدد محاذ پر گھیرنے کی تیاری مکمل
حکومت کو متعدد محاذ پر گھیرنے کی تیاری مکمل

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ پارلیمنٹ کا آئندہ اجلاس کئی اعتبار سے اہم ہے۔ اس کے لیے ہماری پوری طرح سے تیارمکمل ہے۔

انہوں نے کہاکہن کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی قیادت میں آئندہ پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس کے لیے لائحہ عملی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے ذریعہ منظور کردہ شہریت ترمیمی ایکٹ ہی موضوع بحث ہے۔حکومت کو کئی محاذ پر گھیرنے کی تیاری کی گئی ہے۔

حکومت کو متعدد محاذ پر گھیرنے کی تیاری مکمل

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف کانگریس سرگرم ہے۔ نئی اور سخت لائحہ حکمت کے ساتھ پارلیمنٹ کے اگلے جلاس میں آئیں گے اور حکومت کو کئی محاذ پر گھیریں گے۔

انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کو لے کر مرکزی حکومت تنقید کی زد میں ہے۔وہ نئے قانون سے متعلق واضح طور پر کچھ بھی کہنے کو تیار نہیں ہے۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ بی جے پی کی قیات والی مرکزی حکومت کی ناکام معاشی پالیسی کی وجہ سے ملک کی معیشت پوری طرح سے تباہ ہو چکی ہے۔

حکومت کو متعدد محاذ پر گھیرنے کی تیاری مکمل

انہوں نے کہاکہ حکومت ناکام معیشت پر گھیرنے کی تیاری ہے۔ حکومت کے پاس شہریت ترمیمی ایکٹ پر کوئی جواب نہیں ہے ۔ وہ کمزور معیشت پر بھی واضح موقف اختیار نہیں کرسکتی ہے۔

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ بھارتی دستور کی حفاظت کے لیے ہماری جنگ جاری رہے گی۔ تمام اپوزیشن پارٹیاں کانگریس کے ساتھ ہے ۔ ہمیں بی جے پی کے خلاف مضبوط حکمت عملی کے ساتھ پارلیمنٹ میں آنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ادھیر رنجن چودھری نے اس سے قبل کہا تھا کہ تین طلاق قانون پر مسلم خواتین کے لیے آنسوبہانے والے وزیر اعظم نریندر مودی شاہین باغ میں احتجاج کرنے والی خواتین کے بارے میں کیوں کچھ بول نہیں رہے ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 4:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details