کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے بنگہ دیش میں ہندؤں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس ضمن میں قدم اٹھانے کی اپیل کی۔
'حکومت کو بنگلہ دیش میں ہندؤں پر ہوئے حملے کی مذمت کرنی چاہئے'
ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ہندؤں پر حملے کے بعد بنگلہ دیش حکومت نے جس طرح سے کارروائی کی وہ قابل تعریف ہے۔ لیکن بنگلہ دیش کو اس سلسلے میں سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔
مغربی بنگال پردیش گانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بنگلہ دیش میں ہندؤں کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندؤں پر حملہ اور ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ کرنا نہایت ہی افسوسناک واقعہ ہے۔
کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ بنگلہ دیش میں ہندؤں پر اس طرح کے حملے دوبارہ نہ ہو۔
لوک سبھا میں کا نگریس کے رہنما نے مرکزی حکومت کو بنگلہ دیش میں ہندؤں پر حملے کی مذمت کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا مرکزی حکومت کو اس ضمن میں بنگلہ دیش سے اس طرح کے حملے کو روکنے کے لئے بات چیت کرنی چاہئے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہندؤں پر حملے کے بعد بنگلہ دیش حکومت نے جس طرح سے کارروائی کی وہ قابل تعریف ہے۔
لیکن بنگلہ دیش کو اس سلسلے میں سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش میں اقلیتی طبقے کے ایک نوجوان نے فیس بک پر فرانس سے متعلق پوسٹ کیا تھا۔ اس کے بعد اکثریتی طبقے کے لوگوں نے اس واقعے کے بعد اقلیتی طبقے پر حملہ کر کے ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔