اردو

urdu

ETV Bharat / state

'یہ بیان ایک فرد کا نہیں بلکہ پارٹی کا نظریہ ہے' - 'یہ بیان ایک فرد کانہیں بلکہ پارٹی کانظریہ ہے'

کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ پرگیہ ٹھاکر کا بیان  کسی ایک فرد کا نہیں ہے بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے خیالات ہیں۔

'یہ بیان ایک فرد کانہیں بلکہ پارٹی کانظریہ ہے'
'یہ بیان ایک فرد کانہیں بلکہ پارٹی کانظریہ ہے'

By

Published : Nov 28, 2019, 5:11 PM IST

مغربی بنگال کے بہرامپور پارلیمانی حلقے سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے گوڈسے پر متنازع بیان دیتے ہوئے کہاکہ گاندھی کے قاتل کی حمایت کرنا اور ان کے حق میں بیان دینا کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پارٹی کے خیالات اور نظریہ ہے۔

'یہ بیان ایک فرد کانہیں بلکہ پارٹی کانظریہ ہے'

انہوں نے کہاکہ ملک کی آزادی کی تحریک کی قیادت دینے والی شخصیت کوہلاک کرنے والے شخص کی حمایت میں کیوں بیان دیا جائے گا۔اگر کوئی بیان دیتا ہے تواس کے بارے میں کیا مطلب نکالاجائے گا۔

چودھری کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی جب گوڈسے کی حمایت کرتی ہے اور ان کے حماعت میں بیان بازی کرتی ہے تواس پارٹی کے رہنماؤں کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ نظریہ کا فرق ہے۔جوملک کے عوام کا دشمن ہے ۔ حکمراں جماعت اسے بڑھاچڑھا کر اگے بڑھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے انتباہ کے باوجود بی جے پی کے رہنما گوڈسے کی حمایت میں بیان بازی کرتے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details