پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے کسان قانون کو واپس لینے کے اعلان پر ہدف تنقید بنایا۔ مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ کسان بل کو واپس لینے کے اعلان سے کام چلنے والا نہیں ہے. کسانوں کو معاوضہ کون دے گا.
Adhir Ranjan Chaudhary: ادھیر رنجن چودھری کی مرکزی حکومت پر تنقید - ادھیر رنجن چودھری
مرکزی حکومت کے کسان بل کو واپس لینے کے اعلان سے کام نہیں چلے گا اس کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ گزشتہ ایک برس کے دوران کسانوں کو سب سے زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑا ہے. اس دوران نہ جانے کتنے کسانوں کی موت ہوگئی. آزادی کے بعد کسان تحریک سب سے لمبی چلنے والی تحریک ہے. لمبے عرصے تک پوری قوت سے تحریک چلتی رہی اور اسی وجہ سے مرکزی حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑا.
Adhir Ranjan Chaudhary: ادھیر رنجن چودھری کی مرکزی حکومت پر تنقید
پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کے مطابق بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے امبانی اور ادانی کو خوش کرنے کے لئے کسان مخالف پالیسی بنائی تھی جو پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے.