اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ملک کی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش '

کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک کی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی کررہی ہیں۔

By

Published : Jan 14, 2020, 5:44 PM IST

'ملک کی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش '
'ملک کی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش '

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئےکہا کہ جموں کشمیر سے دیویندر سنگھ نام کے ایک پولیس اہلکار کی گرفتاری ہوئی ہے۔ وہ کون ہے ۔ ٹوئیٹ کرنے پر کانگریسی رہنما کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا لیکن وہ اپنی باتوں پر اٹل رہے ۔

انہوں نے کہاکہ گرفتار پولیس اہلکار دیویندر سنگھ کون یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن آر ایس ایس اور بی جے پی والے دیویندر کو لے کر سیاست کررہے ہیں ۔ ا س کا مطلب کیا ہے ۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما نے کہاکہ ملک میں اس وقت افراتفری کا ماحول ہے ۔اس کے پیچھے بھی بی جے پی اور آر ایس ایس کی سازش ہے ۔کیونکہ وہ نہیں چاہتے ہیں ملک میں امن وامان قائم رہے ۔

'ملک کی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش '

مسٹر چودھری نے کہاکہ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کاکہنا ہے کہ اترپردیش اور کرناٹک کی طرح بنگال میں بھی شہریت ترمیمی ایکٹ اوراین آر سی کی مخالفت کرنے والوں کو گولیوں سے بھون دینا چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی بی جے پی کے صدر کہنا کیا چاہتے ہیں۔ کیا وہ گولیوں کی بات کرکے امن وامان قائم کرنا چاہتے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ دیویندر سنگھ کانام لینے کامقصد یہ ہے کہ اگردیویندر سنگھ خان ہوتا توکیا بی جے پی اور آر ایس ایس والے خاموش بیٹھتے ۔انہیں مسلمانوں کے خلاف زہراگلنے کا ایک اور موقع مل جاتا ۔

'ملک کی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش '

ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ پلوامہ واقعہ کا اصل ماسٹر مائنڈ کون ہے ۔اس کا پتہ اب تک نہیں چل سکا ہے۔ مرکزی حکومت کو اس کی وضاحت کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 11 جنوری کو ڈپوٹی کمشنر آف پولیس دیویندر سنگھ اور حزب المجاہدین کے دو مبینہ دہشت گردوں کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا گیاتھا جب وہ تینوں ایک ساتھ سفرایک ہی گاڑی میں سفر کررہے تھے۔حالانکہ اب تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details