اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں بنگال کے مزدوروں کے خلاف کارروائی - مالدہ اور مرشدآباد اور دیگر اضلاع میں خوف کا عالم ہے اور بڑی تعداد میں اترپردیش میں کام کرنے والے بنگالی مزدورگھر لوٹ رہے ہیں

اترپردیش میں مغربی بنگال کے مزدوروں کے خلاف کارروائی کی وجہ سے مالدہ اور مرشدآباد میں دہشت کا ماحول ہے۔

اترپردیش میں بنگال کے مزدوروں کے خلاف کارروائی
اترپردیش میں بنگال کے مزدوروں کے خلاف کارروائی

By

Published : Jan 2, 2020, 10:26 PM IST

اترپردیش میں بنگلہ دیش کے رفیوجیوں کے خلاف کارروائی کے نام پرمغربی بنگال سے گئے مزدوروں کی گرفتاری کی وجہ سے مالدہ اور مرشدآباد اور دیگر اضلاع میں خوف کا عالم ہے اور بڑی تعداد میں اترپردیش میں کام کرنے والے بنگالی مزدورگھر لوٹ رہے ہیں۔

یک رپورٹ مطابق گرفتاری کے خوف سے صرف لکھنو شہر سے 300مزدور بھاگ کر مالدہ اور مرشدآباد آگئے ہیں۔

حقوق انسانی کی سرگرم ممبر اور مشہور وکیل اسماء عزت نے بتایاکہ لکھنو پولس نے بڑی تعداد ہوٹلوں میں کام کرنے والے یومیہ ورکروں کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ زیادہ تریومیہ مزدور شہیرکے مشہور ہوٹل،دسررخوان،نوشی جان دربار اور اوین ائیرریسٹوریٹ میں ملازمت کرتے ہیں۔


اسماعزت نے بتایا کہ ان ورکروں کے خلاف کئی سخت دفعات لگائے ہیں جس میں 157،148،149،504اور307شامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ زیادہ ترورکر وں کومعلوم نہیں ہے کہ ان ورکروں کو شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق کچھ بھی نہیں معلوم ہے۔

اسماء عزت نے بتایا کہ ان ورکروں کے ساتھ بڑی طرح سے مارپیٹ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیرالاسلام اور صالح جو ریسٹورنٹ میں ویٹر کا کام کرتے ہیں کو بڑی طرح سے مارپیٹ کی گئی ہے۔

اسما عزت بنگال کے 6ورکروں کا مقدمہ لڑرہی ہیں۔اسما عزت نے بتایا کہ پولیس کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔یہ نوجوان دارالحکومت میں اپنے ہوٹلوں میں کام کرتے تھے اور جن کا احتجاج سے کوئی تعلق تھا۔

ہائی کورٹ کی وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن اسما عزت نے کہا کہ پیشہ سے ویٹر ساگر علی عرف عارف الاسلام جو ہریش چندر پور مالدہ (مغربی بنگال) کے رہنے واے ہیں، اپنے کان کے آپریشن کے بعد سے ہی بیمار ہے، گرفتاری کے وقت پولیس نے جم کر مارپیٹ کی ہے۔جس کی وجہ سے تکلیف بڑھ گئی ہے۔ساگر کے جگر میں انفیکشن ہے جس کی وجہ سے وہ جیل میں بہت پریشانی کا سامنا کرنا کررہا ہے۔

اسما عزت کا کہنا ہے کہ نوشی جان ریستوراں کے مالک اور آوپن ایئر ریستوران کے مالک شمیم شمسی نے بتایا کہ جیل میں بند تمام لڑکے محنتی اور ایماندار ہیں۔یہ لوگ5سال سے لکھنو میں مقیم ہیں۔یہ لڑکے احتجاج میں بھی شامل نہیں تھے۔

لیکن پولیس نے انہیں کمروں سے گرفتار کیا ہے۔ پیشے سے ویٹر خیرالاسلام اور صالح کو جو ہرچندر رپور مالدہ، مغربی بنگال کے رہنے والے) پولیس ان دونوں بھائی کو گرفتار کرکے تھانہ لے گئی اور بہت مارپیٹ کرنے کے بعد جیل بھیج دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details