بیربھوم:مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے شانتی نیکیتن تھانہ کے تحت تال ڈانگہ علاقے میں پولیس نے کے ایک بچے کی پراسرارموت کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس نے اس معاملے میں ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔Accused Rubi Bibi Of Santiniketan Child Murder Confesses Her Crime In Video
پولیس نے کہاکہ پانچ سال کے ایک بچے کے اغوا اور قتل کے معاملے میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کی شناخت روبی بی بی کے طور پر ہوئی ہے۔تال ڈانگہ علاقے کی رہنے والی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے بچے کے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون نے پوچھ گچھ کے دوران کہاکہ پڑوسی سے جھگڑے اور جائیداد کے سبب بچے کا قتل کیا۔ قتل کرنے کے بعد لاش کو پڑوسی کے مکان کے چھت پر پھینک دی تھی۔ لاش کو کپڑے سے ڈھانک دی تھی۔
مقامی تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔ خاتون سے پوچھ گچھ کی جاری ہے۔ مزید سراغ ملنے کا امکان ہے۔ اس کے رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Union Minister Smriti Irani اسمرتی ایرانی کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید
واضح رہے کہ بیربھوم ضلع کے شانتی نیکیتن تھانہ کے تحت تال ڈانگہ علاقے میں سوچھم ٹھاکر نام کا ایک پانچ سال کا بچہ لاپتہ گیا تھا۔ گھر والوں نے مقامی تھانے میں اس کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔ ایک مکان کی چھت سے بدبو آنے کے بعد مقامی باشندوں نے چھت پر دیکھا تو ایک بچے کو مردہ پایا۔ اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے پرتشدد مظاہرہ بھی کیا تھا۔
Accused Rubi Bibi Of Santiniketan Child Murder Confesses Her Crime In Video