اردو

urdu

ETV Bharat / state

Abhishek Banerjee منریگا جاب ہولڈروں کے واجبات ترنمول کانگریس کے عوامی نمائندے اپنی تنخواہ سے ادا کریں گے - مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

دہلی کے جنتر منتر پر مرکزی حکومت کے خلاف ترنمول کانگریس کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ اس احتجاج میں شامل ہونے والے 2500منریگا جاب ہولڈروں کے واجب الادا معاوضے کو وہ اور ان کی پارٹی کے عوامی نمائندے اپنی تنخواہ سے ادا کریں گے۔ہزاروں منریگا جاب ہولڈروں کے روپے کو مرکزی حکومت نے روک رکھا ہے۔

منریگا جاب ہولڈروں کے واجبات ترنمول کانگریس کے عوامی نمائندے اپنی تنخواہ سے ادا کریں گے
منریگا جاب ہولڈروں کے واجبات ترنمول کانگریس کے عوامی نمائندے اپنی تنخواہ سے ادا کریں گے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 12:03 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے یہ بھی اشارہ دیا کہ دہلی میں ترنمول کانگریس کے پروگرام کے ختم ہونے کے بعد اگر ان کے کسی لیڈر یا کارکن کو خراش آتی ہے، تو اس کا اثربنگال کے بی جے پی لیڈروں پر پڑے گا۔ دہلی پولس نے کل راج گھاٹ پر ترنمول کے دھرنے کو روک دیا تھا۔ دہلی پولیس کی ترنمول لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔

ابھیشیک بنرجی نے جنتر منتر پر منعقد احتجاجی ریلی سے بنگال کی واجب الادا رقم روکنے پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی۔ ابھیشیک مرکزی دیہی ترقی کے وزیر گری راج سنگھ سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں تاکہ بنگال حکومت کے مطالبات کو ان کے سامنے رکھ سکیں ۔ابھیشیک نے بنگال سے لیے گئے تقریباً پچاس لاکھ خطوط مرکزی وزیر کی میز پر پہنچانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ابھیشیک بنرجی نے یہ بھی کہا کہ مرکزی وزیر کی طرف سے جواب نہ ملنے پر وہ آج دہلی سے اگلے پروگرام کا اعلان کریں گے۔ ابھیشیک نےکہا کہ اگر مرکزی حکومت ان کے مطالبات کو پورا نہیں کرتی ہے تو ممتا بنرجی کی موجودگی میں جنتر منتر پر ایک لاکھ لوگوں کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ساتھ ہی ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ دہلی آکر ترنمول کے احتجاج میں شامل ہونے والے 100 دن کے کارکنان کا معاملہ اگلے دو ماہ کے اندر حل کر لیا جائے گا۔ ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ پارٹی اس کے لیے ریاستی حکومت سے درخواست کرے گی۔ ابھیشیک نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت ناکام ہو جاتی ہے تو پارٹی ان ڈھائی ہزار کارکنوں کے واجبات کو اپنی تنخواہ سے دیں گے ھ۔انہوں نے کہا کہ بقیہ 20 لاکھ لوگوں کے واجبات کی ادائیگی کے لیے چھ ماہ وقت ہم لے رہے ہیں ۔

ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ مرکزی وزیر اگر جواب نہیں دیتے ہیں تو میں آج امبیڈکر بھون سے اگلے پروگرام کا اعلان کروں گا۔ اور اگر ہم میں سے کسی کو خراش آجاتی تو یاد رکھیں کہ بنگال میں بھی آپ کی حکومت کے بہت سے نمائندے رہتے ہیں۔ میں خوفزدہ نہیں ہوں، میں چونکنے والا نہیں ہوں۔ امن، یکجہتی کی بات کرتے ہیں۔ ترنمول آپ کی سمجھ میں آنے والی زبان میں جواب دینا جانتی ہے۔ای ڈی، سی بی آئی کے خوف سے ہم جھکنے والے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Abhishek Banerjee To Skip ED Summon ابھیشیک بنرجی کا 3اکتوبر کو ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہونے کا اعلان

ابھیشیک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ٹانگ میں چوٹ کی وجہ سے ڈاکٹروں کے مشورہ پر آرام کر رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دہلی میں ہونے والے پروگرام میں شامل نہیں ہو سکیں ہیں۔تاہم ابھیشیک بنرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر مرکز بنگال کے واجبات ادا نہیں کرتا ہے تو ممتا بنرجی دو ماہ کے اندر اندر ایک لاکھ لوگوں کی موجودگی میں دہلی میں میٹنگ کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details