اردو

urdu

ETV Bharat / state

Money Laundering And Online Gaming apps fraud عامر خان ملک سے باہر بھاگ سکتا ہے - آن لائن گیمینگ آیپس کا معاملہ بڑا اور پیچیدہ

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آن لائن گیمینگ ایپس کے ذریعہ جعلسازی کرنے کے معاملے میں شک کے دائرے میں آنے گارڈن ریچ کے عامر خان چوری چھپے ملک سے باہر فرار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔Money Laundering And Online Gaming apps fraud

عامر خان ملک سے باہر بھاگ سکتا ہے
عامر خان ملک سے باہر بھاگ سکتا ہے

By

Published : Sep 23, 2022, 4:00 PM IST

مغربی بنگال میں مالی بدعنوانی کی جانچ میں مصروف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن گیمینگ آیپس کا معاملہ تصور سے بھی بڑا اور پیچیدہ ہے۔اس کی تفصیلی جانچ میں وقت لگ سکتا ہے۔Aamir khan May FLY Abroad In Online Games Apps In Garden Reach Says ED

انہوں نے کہا کہ آن لائن گیمینگ آیپس کے کلیدی کردار ادا کرنے والا عامرخان جانچ سے بچنے کے لئے ملک سے باہر نکل سکتا ہے۔ایشیا کے کسی ملک میں نام بدل کر رہ سکتا ہے۔اس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آن لائن گیمینگ آیپس ملکی نہیں بلکہ بین الاقوامی منی لانڈرنگ کا معاملہ ہے۔عامرخان کا بین الاقوامی سطح پر لین دین کا انکشاف ہوا ہے۔اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Matter of Challenging Abrogation of Article 370 آرٹیکل 370 کی منسوخی پر سماعت کے لیے سُپریم کورٹ راضی

واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گارڈن میں ریچ میں واقع مکان میں چھاپہ ماری مہم چلائی ۔لیکن چھاپہ ماری کی کارروائی جوں جوں بڑتھی گئی توں توں پردےکے پیچھے کی کہانی سامنے آنے لگی۔پتہ چلا ہے کہ ناصر خان کے والد عامر خان آن لائن گیمننگ کے ذریعہ لوگوں کوٹھگنے کاکام کرتے تھے۔آن لائن گیمننگ کے خلاف متعدد لوگوں نے شکایت درج کرائی تھی۔اسی شکایت کی بنیاد پر چھاپہ ماری کارروائی کی گئی۔

گارڈن ریچ میں کروڑوں روپے کی برآمدگی پر کانگریس کے رہنما ادھیررنجن چودھری، سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم ،سی پی آئی ایم کے رہنما سجن چکرورتی اوربی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار نے مغربی بنگال کی حکومت پر جم کرتنقید کی۔Aamir khan May FLY Abroad In Online Games Apps In Garden Reach Says ED

ABOUT THE AUTHOR

...view details