اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ شروع - آدمی اس کے ساتھ کام کرتا ہے جو دوسروں کی باتیں سنے اور اہمیت دے

ترنمول کانگریس کے دو ہیوی ویٹ رہنما وزیر صدیق اللہ چودھری اور انو براتا منڈل کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے۔ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ دونوں ہم خیال نہیں ہیں۔

a war of words broke out between trinamool congress leaders
ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ شروع

By

Published : Nov 24, 2020, 9:49 PM IST

ریاست مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔

پہلے ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری، رکن اسمبلی مہیر گوسوامی اور رکن اسمبلی نعمت شیخ کی ترنمول کانگریس سے ناراضگی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ شروع

پارٹی کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے باغی اور ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا آزاد لائبریری نئی نسل کی رہنمائی میں سنگ میل

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ شروع

دوسری طرف پارٹی کے ہیوی ویٹ رہنما وزیر صدیق اللہ چودھری اور انو براتا منڈل ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

ریاستی وزیر صدیق اللہ چودھری کا کہنا ہے کہ وہ انو براتا منڈل کے ساتھ کام نہیں کر سکتے ہیں۔ دونوں ہم خیال نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آدمی اس کے ساتھ کام کرتا ہے جو دوسروں کی باتیں سنے اور اہمیت دے۔ لیکن یہاں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکن پارلیمان نصرت جہاں نے کی گورنر کی سخت نکتہ چینی

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ میں اگر منگل کوٹ اور نانور وغیرہ میں کام کروں گا تو آزادنہ طور پر ورنہ نہیں۔

بیربھوم ضلع کے ترنمول کانگریس صدر اور رکن اسمبلی انو براتا منڈل کی جانب سے وزیر صدیق اللہ چودھری کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

تجربہ کار سیاسی رہنما صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ بالی (بالو) اسمگلنگ عروج پر ہے۔ بالی چوروں کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند لوگ ایسے بھی ہیں جو ایک گاڑی بالی نکالنے کے بجائے تین چار گاڑی بالی (بالو) نکال کر لے جاتے ہیں۔

وزیر کا کہنا ہے کہ عام لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ لوگوں کی مخالفت جائز ہے، اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details