ذرائع کے مطابق گائی گھاٹا تھانے کی پولیس نے بی جے پی کے رکن اسمبلی سپن مجمدار کے خلاف کئی معاملے درج کیے۔ جن میں عام لوگوں کو اکسانے، اشتعال انگیز بیانات،لوگوں کو مارنے کی دھمکی اور قومی شاہراہ پر آمدورفت ٹھپ Traffic Jam on National Highway کرنا شامل ہے۔
پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش Investigation of The Case کی جا رہی ہے۔ ان کی ویڈیو کلپ دیکھی جا رہی ہے۔ اخبارات میں شائع خبروں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔دوسری طرف بی جے پی کے رکن اسمبلی سپن مجمدار سمیت بی جے پی کے کسی بھی رہنما کی جانب سے اب تک اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Adhiranjan Chaudhary Accuses TMC: ادھیررنجن چودھری کا ترنمول پر بی جے پی کے اشارے پر کام کرنے کا الزام
بتایا گیا کہ گزشتہ روز مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں سے بی جے پی کے رکن اسمبلی سپن مجمدار نے کہا کہ جس دن بنگال میں بی جے پی اقتدار میں آئی اس دن سے ترنمول کانگریس کے حامیوں کا برا دن شروع ہو جائے گا۔ ان لوگوں کا پولیس سے انکاؤنٹر کروایا جائے گا۔
شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں میں ندیا ضلع کے غیاث پور میں ترنمول کانگریس کے حامیوں کے بی جے پی کارکنان پر مبینہ حملے کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ رکن اسمبلی سپن مجمدار کی قیادت میں بی جے پی کے حامیوں نے ترنمول کانگریس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کر دی جس کے سبب آمدورفت ٹھپ پڑ گئی۔