مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے جس کے سبب یومیہ کیسز اب 1000 سے بھی کم ہوکر رہ گئے ہیں، تو وہیں شرح اموات میں بھی ریکارڈ کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 862 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، 27 مارچ کے بعد پہلی مرتبہ ریاست میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز ایک ہزار سے بھی کم ریکارڈ ہوئے ہیں۔ جبکہ اموات کی شرح میں زبردست گراؤٹ آئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں محض 17 لوگوں کی اموات ہوئی ہے، چھ ماہ میں پہلی مرتبہ یومیہ اموات 20 سے کم درج ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 241 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ اس بیماری سے اب تک 17 ہزار 834 کے قریب لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا کے 862 نئے کیسز
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تصدیق اب ایک ہزار سے بھی کم ہوکر رہ گئی ہے، جبکہ ایک دن میں 20 سے کم لوگوں کی اموات درج کی گئی ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا کے 862 نئے کیسز
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی
محکمہ صحت نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر ستمبر کے پہلے ہفتے میں آنے کا امکان ہے، جو 98 دنوں تک رہے گا، عام لوگوں پر سب کچھ منحصر کرتا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے ختم ہونے کے بعد وہ کورونا گائیڈ لائن پر کس طرح سے عمل کرتے ہیں۔