یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست مقامی پولیس نے فوری طور پر فورسز کو نہیں بھیجا۔
وشوبھارتی یونیورسٹی تنازع: آٹھ افراد گرفتار - یونیورسٹی انتظامیہ
وشوبھارتی یونیورسٹی نے پیر کو ہوئی ہنگامہ آرائی کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت سے اضافی فورسز کی تعیناتی کے لیے درخواست کریں گے۔
وشوبھارتی یونیورسٹی تنازع:8 افراد گرفتار
دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کی شکایت پر پولیس نے 8 افراد کوگرفتار کیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس پورے معاملے سے وزیراعظم نریندر مودی کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرا عظم مودی یونیورسٹی کے چانسلر ہیں۔
ترنمول کانگریس کے مقامی رکن اسمبلی پر الزام ہے کہ انہوں نے اس بھیڑ کو اکسایا اور اس کی قیادت کی۔ایف آئی آر میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نریش بروئی اور دیگر ترنمو ل کانگریس کے رہنماؤں کے نام ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے۔