اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: کورونا کے 435 نئے معاملات - مغربی بنگال

ریاست میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 435 کے نئے معاملے آئے ہیں اس کے ساتھ کورونا کے مریضوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار ہوگئی ہے

بنگال میں کورونا کے 435 نئے معاملات
بنگال میں کورونا کے 435 نئے معاملات

By

Published : Jun 6, 2020, 11:06 PM IST

مغربی بنگال میں آج 435 کورونا وائرس کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 7 ہزار کا عدد عبور کرتے ہوئے 7788ہوگیا ہے۔

جبکہ اس وقت 40,25افراد زیر علاج ہیں۔ 2912افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹے میں 17افراد کی موت ہوئی ہے۔کل مرنے والوں کی تعداد 311ہوگئی ہے۔

مغربی بنگال محکمہ صحت نے کہا ہے کہ چند دنوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی قرنطینہ کی مدت مکمل ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ دو مہینوں میں 2,46,981 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جس میں سے ایک لاکھ 46ہزار 359افراد نے ہوم قرنطینہ مکمل کیا ہے اور اس وقت 96,622 افراد ہوم کورنٹائن میں ہیں۔ 56,940افراد سرکاری قرنطینہ سینٹر سے ریلیز کئے گئے ہیں۔اس وقت 572قرنطینہ سینٹر میں 20,072قرنطینہ میں ہیں۔

مغربی بنگال میں اب تک2,51517 لاکھ جانچ ہوچکا ہے۔2.84فیصد کی شرح کے حساب سے لوگ بیمار ہورہے ہیں۔اس وقت کورونا وائرس کی جانچ کے 42پبلک اور پرائیوٹ لیبارٹری ہیں۔اس وقت 3,753افراد زیر علاج ہیں اور 920آئی سی یو اور 392وینی لیٹر ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ کلکتہ میں کورونا کے 1313مریض ہیں۔اس کے بعد ہوڑہ میں 802،شمالی 24پرگنہ 585،ہگلی میں 291اورجنوبی 24پرگنہ میں 192کیس ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details