اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں بلیک فنگس کے 33 معاملے - Increase in the case of black fungus in West Bengal

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے درمیان اب مختلف اضلاع میں بلیک فنگس کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ریاست میں اب تک بلیک فنگس کے مریضوں کی کل تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔

مغربی بنگال میں بلیک فنگس کے 33 معاملے
مغربی بنگال میں بلیک فنگس کے 33 معاملے

By

Published : May 31, 2021, 10:39 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے لگی ہے اور یومیہ کیسز میں بھی تیزی سے کمی دیکھی جارہی ہے لیکن محکمہ صحت کے سامنے بلیک فنگس کا ایک نیا چیلنج درپیش ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کے درمیان بلیک فنگس کے خطرہ میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے درمیان ریاست میں اب تک 33 لوگوں میں بلیک فنگس کی علامت پائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ دیگر سات افراد کو شک کی بنیاد پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے.

بلیک فنگس کے بڑھتے کیسز کی تصدیق کے بعد ریاستی محکمہ صحت حرکت میں آگیا ہے اور تمام اضلاع کے لئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے.

مغربی بنگال محکمہ صحت کے مطابق اب تک ریاست میں 33 لوگوں میں بلیک فنگس کی تصدیق ہوئی ہے جو تشویش کا باعث ہے۔

دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ اور بانکوڑہ کے لوگوں میں تشخیص ہوئی ہے، ان تمام مریضوں کو ماہرین کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلیک فنگس خطرناک ہے لیکن صحیح وقت پر اس کی نشاندہی کے بعد اس پر قابو پایا جا سکتا ہے. اس کے لئے لوگوں میں بیداری کی ضرورت ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details