ریاست مغربی بنگال اساتذہ امیدوار ایسوسی ایشن کے امیدواروں نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی بنگال میں نویں سے بارہویں جماعت تک ہزاروں آسامیاں خالی ہیں۔
ایسوسی ایشن نے سکول سروس کمیشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
اگست سے بھرتی شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی ایڈ پاس امیدواروں نے کہا ہے کہ دسمبر تک بحالی کا عمل مکمل نہیں ہوگا، تو زور دار تحریک چلائی جائے گی۔
ان لوگوں کا کہنا تھا کہ نویں سے بارہویں تک اساتذہ کی بھرتی کے لیے سال پہلے اشتہار دیا گیا تھا، امیدواروں کا کہنا ہے کہ اس وقت عدالتی کارروائی پیچیدگی کا شکار ہے اس لیے ریاستی حکومت کو نویں دسویں اور گیارہویں بارہویں کلاس اساتذہ کی بھرتی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جاناچاہیے۔
امیدواروں نے تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف اضلاع میں سکول ڈسٹرکٹ انسپکٹرز کو ڈیپوٹیشن جمع کروانے کا عمل شروع کیا ہے۔
کمیشن ذرائع نے بتایا کہ سکول سروس کمیشن نے کولکاتا ہائی کورٹ سے اس معاملے میں جلد سے جلد سماعت مکمل کرنے کی کی اپیل کی ہے۔
مغربی بنگال اساتذہ ایسوسی ایشن کے کنوینر راکیش دت نے کہا کہ 'بی ایڈ' کرچکے بہت سارے امیدوار بیٹھے ہوئے ہیں۔