اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anis Khan Murder Case: انیس خان کے قتل کے ملزمین کو 14 دنوں کی جیل حراست

انیس خان کے قتل کے معاملے میں گرفتار دونوں ملزمین کو الوبیڑیا کی عدالت نے 14 دنوں کی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انیس خان کے قتل کے الزام میں گرفتار سوک والنٹئیر پریتم بھٹاچاریہ اور ہوم گارڈ کاشی ناتھ بیرا کو جمعرات کے روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے انہیں 14 دنوں کی حراست میں بھیج دیا گیا۔ Anis Khan Murder Case

14 days custodial jail of accused in anis khan Murder case
انیس خان کے قتل کے ملزمین کو 14 دنوں کی جیل حراست

By

Published : Feb 24, 2022, 9:47 PM IST

ایس آئی ٹی کی جانب سے مقتول انیس خان کی لاش کی دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔ ملزمین کی شناخت کے لیے ٹی آئی پریڈ بھی کرانے کی اپیل کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور پوسٹ مارٹم اور ٹی آئی پریڈ مجسٹریٹ کی موجودگی میں کرانے کا حکم دیا ہے۔ Anis Khan Murder Case


وہیں انیس خان قتل معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ میں بھی معاملہ چل رہا ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی انیس خان کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا ہے۔'


مقتول انیس خان کے والد سالم خان نے کہا کہ غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے مرکزی جانچ ایجنسی سے جانچ کرانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بلی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ بلی کا بکرا آمتہ تھانہ کے سی او نے بنایا ہے۔ اسی لیے سی او کے خلاف کارروائی کرنے اور اس کے پس پردہ کون لوگ ہیں اس کی جانچ کے لیے سی بی آئی جانچ کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details