اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہمارے ساتھ 107 ارکان اسمبلی ہیں' - 107 ارکان اسمبلی

ریاستی بی جے پی کے سینیئر رہنما مکل رائے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ حکمراں جماعت کے 107 ارکان اسمبلی ہیں۔ مستقبل میں تعداد میں مزید اضافہ ہونا طے ہے۔'

ہمارے ساتھ 107 ارکان اسمبلی ہیں

By

Published : Aug 15, 2019, 11:09 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:27 AM IST

عام انتخابات کے بعد سے اب تک مغربی بنگال میں ہارس ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان، ارکان اسمبلی ، کونسلر اور کارکنان کے پارٹی سے الگ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

مغربہ بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کا جو سلسلہ شروع ہو ا ہے وہ رکنے کانام نہیں لے رہا ہے۔ ارجن سنگھ، سنیل سنگھ، سوبھن چٹرجی، منرالاسلام، سباساچی دتہ ،شبرانشورائے سمیت کئی اہم رہنماؤں کے نام اس فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔

بی جے پی کے سنیئر رہنما مکل رائے کاکہنا ہے کہ بہت پہلے کہہ چکا تھا کہ ترنمول کانگریس کے ایک سو سات ارکان اسمبلی میرے ساتھ ہیں۔ تمام ارکان اسمبلی مجھ سے مسلسل رابطہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کہتی ہے کہ سوبھ چٹرجی کے چلے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑےگا۔ لیکن میں کہتاہوں کہ ان کے جانے سے ترنمول کا ایک ہاتھ کٹ گیاہے۔

مکل رائے کے مطابق وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی اور شہری ترقیاتی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم زمینی صورتحال سے اچھی چطرح سے آگاہ ہیں۔

بی جے پی کے رہنما کے مطابق ان کے پاس اب کچھ کہنے اور کرنے کو کچھ بچا نہیں ہے۔ وہ دونوں مایوس ہیں۔ میں ان سے کہناچاہتاہوں کہ دیدی کاساتھ چھوڑے اور مودی کا ہاتھ تھام لیں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 3:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details