اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: منشیات مخالف مہم و رفیق ڈے - دوستانہ طریقے سے منشیات کے نقصانات بتائے

اتراکھنڈ کے نوجوانوں میں بڑھتے جرائم اور منشیات کے خلاف ادھم سنگھ نگر کالج کے طلبا نے رفیق ڈے منایا۔

اتراکھنڈ: منشیات مخالف مہم و رفیق ڈے

By

Published : Nov 14, 2019, 12:31 PM IST

لوگوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے طلبا نے انہیں جدید طریقے بتائے اور اس لت سے چھٹکارا پانے کے لیے تدابیر بتائیں۔

طلبا نے منشیات کے عادی لوگوں کو دوستانہ طریقے سے منشیات کے نقصانات بتائے اور اس سے دور رہنے کے لیے انہیں ابھارا۔

انہوں نے لوگوں کو کہا کہ اللہ کی دی ہوئی زندگی کو اچھے طریقے سے گزاریں کیوں کہ ہر فرد کے ساتھ اس کا خاندان اور اس کے احباب جڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص کی جان قیمتی ہے اور یہ جان اللہ کی امانت ہے اسے یوں ہی ضائع کرنے والوں کو راہ راست پر لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اتراکھنڈ: منشیات مخالف مہم و رفیق ڈے

طلبا نے کہا کہ ہم نے جو جدید پہل کی شروعات کی اس کو آگے بھی جاری رکھیں گے اور اس مرض میں مبتلا لوگوں کی خیرخواہی کی جائے گی تاکہ ان کے اور ان کے اہل خانہ کو راحت پہنچائی جاسکے۔

طلبا نے پولیس تھانے میں لوگوں سے اور بڑی یونیورسٹی کے طلباء اور غریب بستی میں رہنے والے لوگوں سے دوستانہ عہد کرایا کہ وہ اپنے اطراف میں جرم و نشےکو ابھرنے نہیں دیں گے ساتھ ہی خود کو اور اہل خانہ کو اس سے دور رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details