اتراکھنڈ حکومت نے شروع شروع میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کو لے کر کچھ مستعدی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم اب دھامی حکومت اس معاملہ میں جوش کھوتی نظر آرہی ہے۔ یو سی سی کے لیے تشکیل دی گئی ایک ماہر کمیٹی کو 30 جون تک حکومت کو مسودہ پیش کرنا تھا۔ تاہم اس کی ڈیڈ لائن کو بعد میں بڑھادیا گیا اور یہ مسودہ 15 جولائی تک حکومت کو پیش کیا جانا تھا۔ لیکن ابھی تک، یو سی سی کا مسودہ ماہر پینل نے حکومت کو پیش نہیں کیا ہے۔
دراصل، دھامی 2.0 حکومت کے قیام کے بعد اتراکھنڈ حکومت نے یکساں سول کوڈ کو لے کر کافی جوش دکھایا تھا لیکن اب یو سی سی معاملہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے سست روی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ مارچ میں، سی ایم دھامی نے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا. اس کے بعد دھامی حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایک ماہر کمیٹی یو سی سی کا مسودہ تیار کرے گی۔
ماہرین کا پینل گزشتہ سال 27 مئی کو ریٹائرڈ جسٹس رنجنا دیسائی کی صدارت میں آیا تھا۔ اس دوران ماہرین کی کمیٹی نے دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یو سی سی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی نے کہا تھا کہ مسودہ جلد ہی حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا تاہم بعد میں یہ پیش قیاسی کی جارہی تھی کہ کمیٹی 15 جولائی تک مسودہ حکومت کو پیش کر دے گی، لیکن ایسا بھی نہیں ہوا۔